گھروالوں نے اداکاری میں آنے سے کبھی منع نہیں کیا، سعود

جمعہ 1 نومبر 2019 12:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) فلم اداکارسعود نے کہا کہ گھروالوں نے اداکاری میں آنے سے کبھی منع نہیں کیا۔ نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اب تک 200 فلموں میں کام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں فلموں کا کیریئر ختم نہیں ہوا،اپنی فلمیں دیکھنے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ اپنی فلمیں بہت کم دیکھتا ہوں ،میں نے اپنی 200 میں سے تین یا چار فلمیں ہی دیکھی ہوں گی، سیاست میںآنے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 01/11/2019 - 12:22:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :