رابی پیرزادہ کی مبینہ فحش ویڈیو اور تصاویر وائرل،

کارروائی کیلئے ایف آئی اے سے رجوع کر لیا

جمعہ 1 نومبر 2019 16:56

رابی پیرزادہ کی مبینہ فحش ویڈیو اور تصاویر وائرل،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) معروف اداکارہ وگلوکارہ رابی پیر زادہ کی مبینہ فحش ویڈیوزاور تصاویروائرل ہوگئیں جس پر اداکارہ نے کارروائی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی گزشتہ روز مبینہ فحش ویڈیو زاور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ اداکار ہ خود بھی مبینہ تصاویر اور ویڈیو ز کے وائرل ہونے پر سکتے میں آ گئیں ۔ اس حوالے سے انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے سختی سے تردید کرتے ہوئے مبینہ تصاویر اور ویڈیوز کو جعلی قرار دیا ہے ۔

وقت اشاعت : 01/11/2019 - 16:56:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :