خواہش کے باوجود ملکہ ترنم نور جہاں سے ملاقات نہ ہو سکی جس کا مجھے آج تک افسوس ہے ‘ رومانہ ستار

بچپن میں ان کے گانے سنا کرتی تھی اور اسی وجہ سے میرے اندر گلوکاری کا جنون پیدا ہوا ‘ گلوکارہ کی گفتگو

پیر 4 نومبر 2019 11:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء)گلوکارہ رومانہ ستار نے کہا ہے کہ خواہش کے باوجود ملکہ ترنم نور جہاں سے ملاقات نہ ہو سکی جس کا مجھے آج تک افسوس ہے ، بچپن سے ملکہ ترنم نور کے گانے سنا کرتی تھی اور انہیں سن کر ہی میرے اندر گلوکاری کا جنون پیدا ہوا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میری شدید خواہش تھی کہ بر صغیر کی خوبصورت آواز سے ملاقات کا شرف حاصل کروں لیکن وقت میں نے مجھے اس کاموقع ہی نہیں دی ۔

ملکہ ترنم نور جہاں کا شاگرد بننا کسی بھی گلوکارکے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ اگر وہ زندہ ہوتیں تو میں ہر قیمت پر ان کی شاگردی اختیار کرتی ۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاںکو گائیگی پر جس قد ر عبور حاصل تھا وہ بر صغیر میں کسی خاتون گلوکارہ کو حاصل نہیں ہو سکا ۔
وقت اشاعت : 04/11/2019 - 11:32:47

Rlated Stars :