بھارتی اداکارہ پریتی زینٹا کی پشتو پر مہارت

آئندہ آئی پی ایل ون پر وہ مزید پشتوزبان سیکھوں گی‘اداکارہ

پیر 4 نومبر 2019 11:37

بھارتی اداکارہ پریتی زینٹا کی پشتو پر مہارت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زینٹانے اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنی پرکشش دوست زینب کے ساتھ گفتگو کرکے اپنی پشتو زبان پر مہارت دکھانا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری اس ویڈیو میں باکس آفس پر ہٹ کئی بھارتی فلموں جن میں دل چاہتاہے، چوری چوری چپکی چپکے، کوئی مل گیا، کل ہو نہ ہو۔ویر زارا، سلام نمستے، کبھی الوداع نہ کہنا، دل سے، سولجر، کیا کہنا اورہر دل جو پیار کریگا میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پریتی زینٹا کا کہنا ہے کہ زینب انکی پشتو کی استاد ہیں، اور آئندہ آئی پی ایل ون پر وہ مزید پشتوزبان سیکھیں گی۔

وقت اشاعت : 04/11/2019 - 11:37:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :