فلم، ٹی وی ،سٹیج کی معروف اداکارہ زیبابختیار کی57ویں سالگرہ کل منائی جائیگی

پیر 4 نومبر 2019 14:31

فلم، ٹی وی ،سٹیج کی معروف اداکارہ زیبابختیار کی57ویں سالگرہ کل منائی جائیگی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) فلم، ٹی وی ،سٹیج کی معروف اداکارہ زیبابختیار کی 57ویں سالگرہ کل 5 نومبر بروزمنگل کو منائی جائیگی۔زیبا بختیار 5 نومبر1962ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کی شروعات پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل انارکلی سے کیا۔

(جاری ہے)

زیبابختیار کی خوبصورتی اور قدرتی اداکاری سے متاثر ہو کر بھارتی پروڈیوسرو ہدایتکار رندھیرکپور نے انہیں اپنی کامیاب فلم حنائی میں کاسٹ کیاجس کے بعد وہ فلمی دنیا میں بھی مصروف ہوگئیں۔

1995ء میں ہدایتکار سید نور کی فلم سرگم میں عدنان سمیع کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اور اس فلم کی عکسبندی کے دوران ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے اور دونوں نے شادی کر لی تاہم بعد میں کچھ وجوہات کی بناء پر میاں بیوی کا رشتہ برقرار نہ رہ سکا ۔ زیبابختیار ان دنوں بھی شوبز کی دنیا سے منسلک ہیں۔
وقت اشاعت : 04/11/2019 - 14:31:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :