دوسروں کو دیکھ کر والدین کے ایک ساتھ ہونے کی خواہش ہوتی تھی ، جگن کاظم

منگل 5 نومبر 2019 12:50

دوسروں کو دیکھ کر والدین کے ایک ساتھ ہونے کی خواہش ہوتی تھی ، جگن کاظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) اداکار و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ بچپن میں کافی شرارتی تھی، دوسروں کے والدین کو دیکھ کر خواہش ہوتی تھی کہ ان کے والدین بھی ساتھ ساتھ ہوں لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنے والدین کو ایک ساتھ دیکھا ہی نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں ریاضی اور اردو کی سمجھ نہیں آتی تھی اور جس کا غصہ وہ باقی مضامین پر نکالتی تھیں،انہوں نے دور طالب علمی میں اپنے اساتذہ کو بہت تنگ کیا اور بہت ڈانٹ کھائی۔

شادی بارے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ وہ اپنے پہلے شوہر احمد تاجک سے ایک اتوار کو ملی تو دوسرے اتوار کو شادی کر لی تھی اور جب سب کو بتایا تو سب ہی خوفزدہ ہو گئے کیونکہ ان کی کراچی میں ساکھ اچھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پہلے شوہر ان کو بہت مارتے تھے اور وہ چھ مہینے تک ان کے ساتھ رہی اور شادی کے ڈیڑھ سال بعد 2004 میں ان کی طلاق ہو گئی، 2013 میں انہوں نے فیصل نقوی سے دوسری شادی کی۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 12:50:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :