کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے میری ویڈیوز وائرل کی گئیں

لندن ہیتھرو سے سفر کر رہی تھی کہ وہاں موجود ائیرپورٹ نتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے چار گھنٹے تک میری تلاشی لی اور کہا کہ میرے پاس بارودی مواد ہے، ایک گروہ نے ان کی ویڈیو کو وائرل کرنے کے لیے چھ مختلف ممالک میں پیسے دئیے: رابی پیرزادہ

muhammad ali محمد علی منگل 5 نومبر 2019 20:12

کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے میری ویڈیوز وائرل کی گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 نومبر2019ء) رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے میری ویڈیوز وائرل کی گئیں، لندن ہیتھرو سے سفر کر رہی تھی کہ وہاں موجود ائیرپورٹ نتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے چار گھنٹے تک میری تلاشی لی اور کہا کہ میرے پاس بارودی مواد ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے دعوی ٰکیا ہے نجی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز لیک کر کے ان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی تھی۔

رابی پیرزادہ کہتی ہیں کہ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں شید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کے خلاف یہ مہم بہت پہلے اُس وقت شروع ہوئی جب ایک جھوٹی خبر پھیلی کی کہ فیڈرل بیورو آف ریوینیو نے مجھے نوٹس بھیجا ۔

(جاری ہے)

رابی کا دعویٰ ہے کہ ایف بی آر نے انہیں کوئی نوٹس نہیں بھیجا تھا مگر یہ خبر سب نیوز چینلز پر چلی۔

ان کیخلاف اسی نوعیت کی مزید جھوٹی خبریں چلائی گئیں۔ جبکہ اس کے بعد انہیں لندن میں بھی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا۔ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ روز قبل لندن ہیتھرو سے سفر کر رہی تھی کہ وہاں موجود ائیرپورٹ انتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے چار گھنٹے تک ان کی تلاشی لی اور کہا کہ ان کے پاس بارودی مواد موجود ہے۔ رابی پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں انہیں ایف آئی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سب کے پیچھے طاقت ور لوگوں کا گروہ سرگرم ہے۔

کوئی بھی چیز اس طرح وائرل نہیں ہوتی۔ یہ گروہ ان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کے لیے پیسے یقسیم کر رہے ہیں۔ رابی پیرزادہ کے مطابق یہ سب ان کیخلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔ رابی پیرزادہ مزید کہتی ہیں کہ سازش کرنے والے پہلے مختلف طریقے سے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم جب ان سازشی لوگوں کو اندازہ ہوگیا کہ وہ ان کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکتے تو پھر انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی غلیظ حرکت کی۔

رابی پرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویڈیو کو وائرل کرنے کے لیے چھ مختلف ممالک میں پیسے دئیے گئے، جن میں سے صرف دبئی میں انہوں نے 13 ہزار درہم دئیے۔ جبکہ وہ یہ نہیں جانتی کہ سازشی گروہ نے کسی طرح ان کا موبائل ڈیٹا ہیک کیا۔ گلوکارہ کا خیال ہے کہ اس کام کیلئے ان کے کسی قریبی شخص کو استعمال کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 20:12:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :