اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے ‘ افتخار ٹھاکر

نجی شو میں میری پرفارمنس کو بیحد پسند کیا جارہا ہے جس پر پرستاروں کا شکر گزار ہوں

بدھ 6 نومبر 2019 12:12

اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے ‘ افتخار ٹھاکر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2019ء)نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے ،لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیںبکھیر کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے لفظوں میںبیان نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں لکھنے والوں سے ہمیشہ یہ درخواست کرتا ہوں کہ ہنسی مزاح کے ساتھ معاشرے کی اصلاح کے لئے بھی مواد ہونا چاہیے اور یہ بھی بہت بڑی نیکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کامیڈین اداکار ہونے پر فخرہے اور جب تک میری زندگی ہے لوگوںکے چہروںپر مسکراہٹیں بکھیرتا رہوں گا۔

وقت اشاعت : 06/11/2019 - 12:12:00

Rlated Stars :