سینڈرا بلک کا نیٹ فلیکس کے ساتھ فلم بنانے کا معاہدہ

بدھ 6 نومبر 2019 12:56

سینڈرا بلک کا نیٹ فلیکس کے ساتھ فلم بنانے کا معاہدہ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ سینڈرا بلک نے امریکی سٹریم لائن سروس اور پروڈکشن کمپنی نیٹ فلیکس کے ساتھ کام اور فلم بنانے کا معاہدہ سائن کرلیا ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ سینڈرا بلک جو 2010 اور 2014 میں دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ رہ چکی ہیں نے برطانوی منی سیریز ’’اًن فورگیون‘‘ سے ماخوذ فلم میں کام کے لئے نیٹ فلیکس سے معاہدہ کیا ہے، سینڈرا اس فلم کی پروڈکشن میں بھی حصہ دار ہوں گی۔

فلم کے کہانی کار کرسٹوفر میکوئر ہوں گے جنہوں نے ہالی وڈ فلم ’’مشن ایمپوسیبل- روگ نیشن ‘‘کی ہدایتکاری اور کہانی لکھی تھی۔ذرائع کے مطابق نیٹ فلیکس کی اس فلم کی ہدایتکار نورا فنگشیٹ ہوں گے۔فلم کی کہانی ایک ایسی عورت پر مبنی ہے جو قتل کے جرم میں اپنی زندگی کے 15 سال جیل میں گزارنے کے بعد چھوٹی بہن سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کر تی ہے ۔یاد رہے کہ سینڈرا بلک اس سے قبل نیٹ فیلکس کے ساتھ بلاک بسٹر ویب فلم کر چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 06/11/2019 - 12:56:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :