فخر عالم کی ’’مشن پرواز‘‘ پر دستاویزی فلم کے بعد کتاب بھی شائع

بدھ 6 نومبر 2019 14:01

فخر عالم کی ’’مشن پرواز‘‘ پر دستاویزی فلم کے بعد کتاب بھی شائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) گلوکارفخرعالم نے ’’مشن پرواز‘‘ پر دستاویزی فلم کے بعد اپنے تاریخی سفر پر مبنی کتاب بھی شائع کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ٹویٹر پر ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے نومبر بہت خاص ہے کیونکہ 2 نومبر کو ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی، 3 نومبر کوانہوں نے مشن پرواز مکمل کرکے دنیا کا سفر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کی تاریخ رقم کی اور آج اہم بات یہ ہے کہ ان کی مشن پرواز کتاب بھی شائع ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ فخر عالم نے تاریخی سفر ’’مشن پرواز‘‘ مکمل کرکے دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ فخر عالم کو ’’مشن پرواز‘‘ مکمل کرنے پر فخر پاکستان قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 06/11/2019 - 14:01:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :