ہدایت کار کاشف نثار بہترین دوست ہیں، نعمان اعجاز

جمعرات 7 نومبر 2019 12:18

ہدایت کار کاشف نثار بہترین دوست ہیں، نعمان اعجاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) اداکار نعمان اعجاز نے کہا کہ ہدایت کار و مصنف کاشف نثار کا شمار ان کے بہترین دوستوں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک لمبے عرصے سے کاشف نثار کے ساتھ کام کرتے آرہے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہمیشہ اچھا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ان کی شکل میں ایک بہت اچھا دوست ملا ہے۔ نعمان اعجاز ڈرامہ سیریل ’’من جوگی‘‘ میں صباقمر کے ساتھ نظر آئیں گے جو جلد ہی نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 07/11/2019 - 12:18:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :