4 سالہ بچے کو گالی دینا بولی وڈ اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا

کیریئر کے آغاز میں ایک سیٹ پر شوٹنگ کے دور ان4 سالہ بچے نے آنٹی کہہ کر مخاطب کیا، سوارا نے بچے کو کمینہ کہہ دیا ، سوشل میڈیا پر تنقید

جمعرات 7 نومبر 2019 15:32

4 سالہ بچے کو گالی دینا بولی وڈ اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کو 4 سالہ بچے کو گالی دینا مہنگا پڑ گیا۔بولی وڈ اداکارہ حال ہی میں ایک پروگرام کا حصہ بنی جہاں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز کا ایک واقعہ سب کے ساتھ شیئر کیا۔اس دوران اداکارہ نے کہاکہ کیریئر کے آغاز میں وہ ایک سیٹ پر شوٹنگ کے لیے پہنچی جہاں 4 سالہ ایک بچے نے انہیں آنٹی کہہ کر مخاطب کیاجس کے بعد سوارا نے اس چائلڈ آرٹسٹ کیلئے کمینہ جیسی گالی استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو کیریئر کا آغاز ہوا ہے اور یہ مجھے آنٹی بلا رہا ہے۔

سوارا نے مزید کہا کہ بچے تو ہوتے ہی شریر ہیں۔اداکارہ کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں ٹوئٹر پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ ا۔

(جاری ہے)

صارفین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوارا کے لیے سوارا آنٹی کا ہیش ٹیگ بھی بنادیا، جو ٹرینڈنگ میں بھی رہا۔کسی نے کہا کہ سوارا بھاسکر اچھی انسان نہیں ہیںجبکہ انہوں نے سوارا بھاسکر کو ان فالو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے لکھا کہ سوارا ویسے تو آپ ہمیشہ بچوں کے حقوق پر بات کرتی نظر آتی ہیں، لیکن 4 سال کے ایک معصوم بچے کو گالی دے کر آپ نے بتادیا کہ آپ کی سوچ کتنی چھوٹی ہے، شرم آنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ سوارا آنٹی، ایک ایسی خاتون جس کی زبان اور روح دونوں ہی میلی۔سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بچوں کے حقوق پر کام کرنے والی ایک بھارتی این جی او نے سوارا بھاسکر کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروا دی۔
وقت اشاعت : 07/11/2019 - 15:32:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :