بدقسمتی سے سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے : مدیحہ شاہ

جمعہ 8 نومبر 2019 20:55

بدقسمتی سے سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے : مدیحہ شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ انسان اپنے کردار کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے ،بدقسمتی سے موجودہ دور میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جھوٹ جتنا مرضی خوبصورت ہو لیکن اس کی اصلیت سامنے آکر رہتی ہے لیکن سچ جتنا مرضی کڑوا ہو حقیقت واضح ہونے پر اس کی خوبصورتی سامنے آ جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ لوگ ایک چہرے پر کیسے اتنے نقاب اوڑھ لیتے ہیں اور اصل چہرہ سامنے آنے پرانہیں سبکی بھی نہیں ہوتی ،ایسے لوگ دوسروں کا اعتماد توڑنے کا باعث بنتے ہیں ۔مدیحہ شاہ نے کہا کہ دنیا میں آج ان لوگوں کا نام زندہ ہے جن کا کردار مضبوط تھا اور میں بھی اپنی زندگی اسی ڈگر پر بسر کرنے کے لئے کوشاں ہوں۔
وقت اشاعت : 08/11/2019 - 20:55:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :