ماروا حسین جلد منگنی کااعلان کرینگی ، خبریں گردش کرنے لگیں

جمعہ نومبر 21:33

ماروا حسین جلد منگنی کااعلان کرینگی ، خبریں گردش کرنے لگیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورا حسین کی ان کے قریبی دوست کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ جلد منگنی کا اعلان کرنے والی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبروں میں کہا جارہا ہے کہ ماروا حسین اور ان کے قریبی دوست افضل لغاری ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں جبکہ دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تاہم، ماروا کی جانب سے اب تک اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ افضل لغاری کراچی میں منعقد ہونے والے فیشن پاکستان ویک میں بھی موجود تھے جہاں ماورا اور فہد مصطفی نے ایک ساتھ ریمپ پر واک کی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماروا کے دوست افضل لغاری اسلام آباد کے رہائشی ہیں اور رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ ہیں اس کے علاوہ وہ لنکس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں بطورڈائریکٹر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد نامور اداکار اور اداکارائیں ساتھی اداکار یا انڈسٹری سے باہر لوگوں کے ساتھ اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان کرچکے ہیں۔ان میں اداکارہ اقرائ عزیز اور یاسر حسین، سجل علی اور احد رضا میر شامل ہیں جبکہ منیب بٹ اور ایمن خان گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے خاموشی اور سادگی سے اپنے دوست سے شادی کر ..

معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے خاموشی اور سادگی سے اپنے دوست سے شادی کر لی

معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے خاموشی اور سادگی سے اپنے دیرینہ دوست سے شادی کر لی، سیئر صحافی نجم سیٹھی کی صاحبزادی نے اپنی شادی پر کسی قسم کا شور شرابا یا خرچہ نہیں کیا، اپنا میک اپ تک کسی پارلر کی بجائے خود ہی کیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ، ... مزید

وقت اشاعت : 08/11/2019 - 21:33:10

Your Thoughts and Comments