ارشد چائے والا نے انگلینڈ میں مقیم پاکستانی بزنس مین کے تعاون سے اپنا چائے کیفے برانڈ کا افتتاح کردیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 21:48

ارشد چائے والا نے انگلینڈ میں مقیم پاکستانی بزنس مین کے تعاون سے اپنا چائے کیفے برانڈ کا افتتاح کردیا
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے نیلی آنکھوں والے خوبرو نوجوان چائے والے ارشد خان نے انگلینڈ میں مقیم پاکستانی بزنس مین محمد جاوید مغل کے تعاون سے اپنا چائے کیفے برانڈ‘‘ایکے چائے والا’’کا آج اسلام اباد میں باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ ارشد خان نے آن لائن سے بات کرتے ہوئے محمد جاوید مغل کی خطیر سرمایہ کاری کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ آئیں اور اپنا کاروبار شروع کریں۔

ہم آپ کو دوکان کرایہ پر لینے سے لے کر اس کو کامیابی سے چلانے تک کی ساری رہنمائی مہیا کریں گے اور ہماری تجربہ کار ٹیم آپ کے شانہ بشانہ کام کرے گی اور ہم آپ کو آسان قسطوں پر سرمایہ بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

ارشد خان چائے والا برانڈ کے برانڈ مینیجر احمد یاسر جو کہ انگلینڈ سے اعلی تعلیم یافتہ ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارا پہلے دو سال میں پاکستان کے مختلف شہروں میں3 چائے کیفے کھولنے کا ٹارگٹ ہیں۔

جو کہ ہم آسانی سے پورا کر لیں گے۔ جاوید مغل نے ہمیں انگلینڈ سے ویڈیو پیغام سے بتایا کہ وہ پاکستان کی نوجوان نسل کو اپنا کاروبار کرنے اور معاشرے میں باعزت مقام دلوانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ارشد خان کی مالی تعاون، برانڈ ڈویلپ اور نوجوانوں کو آسان قسطوں پر سرمایہ مہیا کرنا اس خواہش کی تکمیل کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اس سنہری موقع سے بھرپور فاہدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔
وقت اشاعت : 09/11/2019 - 21:48:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :