گلوکارہ کومل رضوی نے اپنے نئے البم پر کام شروع کر دیا

جمعہ 15 مارچ 2013 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء) گلوکارہ کومل رضوی نے اپنے نئے البم پر کام شروع کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے نئے البم میں صوفیانہ کلام پر کام کریں گی جس کیلئے مختلف شعرا اور اولیائے کرام کے کلام کی کولیکشن بھی اکٹھی کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا ہے کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ پاکستانی نوجوان نسل بھی صوفیانہ کلام کو پسند کرتی ہے اس لئے میں نے صوفیانہ کلام پر اپنا نیا البم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو یقینا شائقین کو پسند آئے گا ۔

وقت اشاعت : 15/03/2013 - 13:17:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :