پاکستان نے کرتارپورراہداری منصوبے سے کروڑوں سکھوں کے دل جیت لئے ‘ چاہت شیخ

ْہماری طرف سے امن اور دوستی کے پیغام کے بدلے میں بھارت نے ہمیشہ نفی کی ‘ اداکارہ کی گفتگو

پیر 11 نومبر 2019 13:19

پاکستان نے کرتارپورراہداری منصوبے سے کروڑوں سکھوں کے دل جیت لئے ‘ چاہت شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) خوبرو اداکارہ چاہت شیخ نے کرتارپورراہداری منصوبے کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس اقدام سے دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھوں کے دل جیت لئے ہیں، پاکستان کی جانب سے ہمیشہ امن اور دوستی کا پیغام دیا گیا ہے لیکن بھارت نے ہمیشہ اس کی نفی کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے کھلنے سے ساری دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص ابھرا ہے جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ۔

سکھوں کو ان کے مذہبی مقام تک با آسانی رسائی دینے پر موجودہ حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی ختم کر کے کئی مہینوں سے جاری کرفیو کو ختم کرے تاکہ کشمیری آزادانہ زندگی بسر کر سکیں ۔ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر دونوں ممالک میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا ،خطے میں پھیلی غربت اور جہالت کو ختم کرنے کے لئے بھارت میں نہ مانوں کی پالیسی کو ترک کرے۔
وقت اشاعت : 11/11/2019 - 13:19:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :