اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں‘اداکارہ جیا علی

جمعہ 15 مارچ 2013 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء)اداکارہ جیا علی نے کہا ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں اور اس لئے بھارت سمیت جہاں بھی کام کرنے کا موقع ملا تو تیار ہوں ‘ پاکستان میں ٹانگیں کھینچنے والے زیادہ اور سپورٹ کرنے والے کم ہیں ۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔

(جاری ہے)

15مارچ 2013ء سے خصوصی گفتگو میں جیا علی کاکہنا تھاکہ میں جانتی ہوں کہ شوبز مشکل ترین انتخاب ہے لیکن میں نے ہمیشہ مشکل کاموں کو پسند کیا ہے کیونکہ اس سے انسان کے آگے بڑھنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں بھارتی فلموں میں کام کرنے کی مخالف نہیں ہوں کیونکہ فنکار فنکار ہوتا ہے اس کیلئے کوئی ملک اور سرحد نہیں ہوتی۔

وقت اشاعت : 15/03/2013 - 13:17:29

Rlated Stars :