ہمیں مسجد کی ضرورت نہیں۔ سلمان کے والد کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل

نماز تو کہیں بھی پڑھی جا سکتی ہے، بھارت کے مسمانوں کو مسجد کی بجائے سکول کی ضرورت ہے۔ سلیم خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 نومبر 2019 16:11

ہمیں مسجد کی ضرورت نہیں۔ سلمان کے والد کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 نومبر 2019ء) : بالی وڈ سٹار سلمان خان کے والد اور معروف بھارتی فلمساز سلیم خان نے بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں مسجد کی نہیں بلکہ بہتر اسکولوں کی ضرورت ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بابری مسجد کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے سلیم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایودھیا میں 5 ایکڑ کی جو زمین مسجد کے لیے دینے کا حکم دیا ہے اس پر سکول قائم ہونا چاہئیے۔

اور وہ مسلانوں کے حوالے کیا جائے کیونکہ بھارت کے مسلمانوں کو مسجد نہیں سکول کی ضرورت ہے۔سلیم خان نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے نبی ﷺ نے اسلام کی دو صفات بیان کیں کہ محبت اور معاف کرنا،تو اب ایودھیا کا معاملہ ختم ہونے کے بعد مسلمانوں کو ان دو صفات کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئیے،محبت ظاہر کریں اور معاف مریں،انہوں نے کہا اس طرح کی چیزوں کو اب مت دہراہیں ور بس یہاں سے آگے بڑھیں جب کہ اس طرح کے حساس فیصلوں کے بعد امن اور ہم آہنگی قائم کی جا رہی ہے جو لائق تحسین ہے۔

(جاری ہے)

اب اسے قبول کریں کیونکہ ایک برسوں پرانا تنازع حل ہو چکا ہے۔میں صدق دل سے اس فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں۔سلیم خان نے کہا اگر 5 ایکڑ زمین کی متبادل زمین پر کالج بنے گا تو یہ زیادہ بہتر ہو گا۔ایودھیا میں مسجد کے لیے ایک بلڈنگ فراہم کی جائے کیونکہ ہمیں مسجد کی ضرورت نہیں،نماز تو کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ٹرین میں،جہاز میں،،زمین پر یا کہیں بھی لیکن ہمیں بہتر سکولوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر 22کروڑ مسلمانوں کو اچھی تعلیم ملے گی تو اس ملک کے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 9نومبر کو بابری مسجد کا فیصلہ سناتے ہوئے بابری مسجد کی جگہ منسر تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔
وقت اشاعت : 11/11/2019 - 16:11:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :