رابی پیرزادہ کازندگی کی نئی شروعات کا اعلان

پیر 11 نومبر 2019 19:23

رابی پیرزادہ کازندگی کی نئی شروعات کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے زندگی کی نئی شروعات کا اعلان کیا ہے ۔رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں پنسل آرٹ ورک سے بنائی گئی خانہ کعبہ کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اسے نئی شروعات کا نام دیا، ساتھ ہی اداکارہ نے ’’روح کو بچا ئو‘‘کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

اگرچہ اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ وہ شوبز کو چھوڑنے کے بعد اب کیا کرنے جا رہی ہیں تاہم ان کے مداحوں نے اس کو رابی پیرزادہ کے بطور پینٹر زکیریئر کا آغاز قرار دیا۔

اداکارہ کی جانب سے نئے آغاز کی ٹوئٹ کیے جانے کے بعد کئی مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید حوصلہ مند ہونے کا مشورہ دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اداکارہ نے جہاں شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہیں انہوں نے کچھ انٹرویوز میں یہ بھی کہا تھا کہ ان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر بات کیے جانے کی وجہ سے ان کی ویڈیوز لیک کی گئیں۔
وقت اشاعت : 11/11/2019 - 19:23:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :