حریم شاہ نے لڑکا ڈھونڈ لیا، اردو پوائنٹ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں شادی کا اعلان کر دیا

بہت سے لوگ شادی کے پیغامات بھجواتے رہتے ہیں کہ لیکن شادی والدین کی مرضی سے کروں گی، مستقبل کے جیون ساتھی کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے ہے جن سے جلد شادی کر لوں گی: ٹک ٹاک اسٹار

muhammad ali محمد علی پیر 11 نومبر 2019 20:14

حریم شاہ نے لڑکا ڈھونڈ لیا، اردو پوائنٹ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں شادی کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر 2019ء) حریم شاہ نے لڑکا ڈھونڈ لیا، اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں شادی کا اعلان کر دیا، ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ شادی کے پیغامات بھجواتے رہتے ہیں کہ لیکن شادی والدین کی مرضی سے کروں گی، مستقبل کے جیون ساتھی کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے ہے جن سے جلد شادی کر لوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان کی سب سے بڑی ویب سائٹ اردو پوائنٹ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنا جیون ساتھی ڈھونڈ لیا ہے جس کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے ہے۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد شادی کر لیں گی۔ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کیلئے کئی لوگ پیغامات بھیجتے رہتے ہیں کہ تاہم وہ اپنے والدین کی مرضی سے ہی شادی کریں گی۔

(جاری ہے)

حریم شاہ کا اردو پوائنٹ کو دیا گیا خصوصی انٹریو ملاحظہ کیجیے:

انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے مزید کہاکہ انہیں کھیل کود اور شرارتیں، بچوں جیسی حرکتیں کرنا پسند ہیں۔

 ٹک ٹاک اسٹار کہتی ہیں کہ حریم شاہ ایک عام سی ،منفرد سی لڑکی ہے،سب کے سامنے ہے، زندگی کا کوئی بھی راز یا انداز مخفی نہیں ہے، جوبھی کرتی ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔ حریم شاہ نے بتایا ہے کہ ان کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے تاہم وہ زیادہ تر اسلام آباد ہوتی ہیں۔ حریم کہتی ہیں کہ میں طالبعلم ہوں، میرے والدین سرکاری آفیسر ہیں، ہم چار بہنیں اور تین بھائی ہیں، لائف میں جو بھی کیا اپنی مرضی سے کیا، چاہے کسی سبجیکٹ کا انتخاب کیا یا کچھ بھی کیا، جو بھی کیا اپنی خوشی اور مرضی کے لئے۔

حریم شاہ کہتی ہیں کہ دولت ہونا یا امیر ہونایہ کوئی بہت بڑی بات نہیں ہوتی۔ انسان کو جو بھی ملتا ہے وہ نصیب اور مقدر سے ملتا ہے۔ کسی کو دولت کی نگاہ سے نہ دیکھیں بلکہ دیکھیں کہ بندہ کیسا ہے اس کا دل کیساہے۔ دولت ایک عارضی، آنے جانے والی چیز ہے۔ کسی کو اللہ دے کر آزماتا ہے اور کسی سے لے کر آزماتا ہے۔ حریم کا بتانا ہے کہ ان کا ماہانہ خرچا کافی ہے کیوںکہ وہ بہت فضول خرچ ہیں۔
وقت اشاعت : 11/11/2019 - 20:14:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :