الحمراء میں تحریک آزادی کشمیر پر مبنی دو روزہ ڈرامہ’’رنگ لائے گا لہو‘ پیش

منگل 12 نومبر 2019 16:09

الحمراء میں تحریک آزادی کشمیر پر مبنی دو روزہ ڈرامہ’’رنگ لائے گا لہو‘ پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کہانی پر مبنی دو روزہ ڈرامہ ’’رنگ لائے گا لہو‘ پیش کیا گیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہم کشمیری قائدین اور عوام کی اپنی آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، بھارت زیادہ دیر تک کشمیر پر غیر قانونی قابض نہیں رہ سکتا،آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے،بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہیں،لاہورآرٹس کونسل فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں، ڈراموں،سیمینار،نمائشوں،یوتھ کنونشوں ودیگر تقریبات کے ذریعے کشمیریوں کے ساتھ زبردست اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہا ہے،انھوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،فنکاروں نے جس انداز میں حقائق کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے وہ قابل تعریف ہے،ڈرامہ ’’رنگ لائے گا لہو‘‘ کی کہا نی میں کشمیریوں کے حالات،بھارتی بربریت اوراصل کہانی کو موضوع بنایا گیاہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں الحمرا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف نمائشیں ’’کشمیر بلیڈ‘‘، ’’کشمیر ہے لہو لہو‘‘،دو روزہ ڈرامہ ’’اسیر آزادی‘‘،یوتھ کنونشن اورواک کا اہتمام کر چکا ہے۔
وقت اشاعت : 12/11/2019 - 16:09:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :