غفار لہری دوحہ قطر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد واپس وطن لوٹ آئے

منگل 12 نومبر 2019 23:10

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ٹی وی آرٹسٹ و کامیڈین غفار لہری دوحہ قطر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد واپس وطن لوٹ آئے۔وطن واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ان کا دورہ قطر بہت کامیاب رہاہے جہاں انہوں نے سوہنی دھرتی اور پنجاب میوزک گروپ کے زیراہتمام مختلف شوزمیں پرفارم کیا ان شوزکا انعقاد دوحہ کے مقامی کلب اور سکولز میں کیا گیا تھا جس کے آرگنائزر نزاکت علی تھے۔

(جاری ہے)

غفار لہری نے بتایاکہ دوحہ قطر میں پرفارمنس کے دوران وہاں پر موجود پاکستانی کمیونٹی نے بہت سراہا اور عزت پیار دیا جس پر وہ ان کے بیحد مشکور ہیں ان کے اس پیار کی بدولت وہ آئندہ بھی دوحہ قطر آتے رہیں گے۔غفار لہری نے مذید کہاکہ دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی پرموٹر نزاکت علی خان وہ واحد پرموٹر ہیں جو پاکستانی ٹیلنٹ کو دنیا بھرمیں پرموٹ کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کو بھی پاکستان کی یاد دلاتے رہتے ہیں انہوں نے نزاکت علی خان کے مذید شوزمیں بھی پرفارم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دوحہ قطر سمیت دیگر ممالک میں منعقد کیئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/11/2019 - 23:10:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :