عائشہ اور شمعون کی ’’ڈھائی چال‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی

منگل 12 نومبر 2019 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) معروف اداکارہ عائشہ عمر اور شمعون عباسی کی فلم ڈھائی چال اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم ڈھائی چال میں عائشہ عمر صحافی کا کردار نبھائیں گی جبکہ شمعون عباسی ایک بھارتی ایجنٹ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایت کار تیمور شیرازی ہیں اور اس کا اسکرپٹ فائزہ چوہدری نے لکھا ہے جب کہ دیگر کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو، رشید ناز، سلیم معراج، ہمایوں اشرف، پاکیزہ خان اور بلوچستان کے متعدد تھیٹر آرٹسٹ بھی شامل ہوں گے۔فلم ڈھائی چال اگلے سال فروری میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/11/2019 - 23:36:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :