ہمارے ہاں بڑا فنکار ہونے کی سند کیلئے معیار کا پیمانہ بہت عجیب ہے ‘حمیرا ارشد

خواہش ہے فلموں میں کام کرنیوالی تمام ہیروئنز پرمیری گانے پکچرائز ہوں ‘ خصوصی گفتگو

بدھ 13 نومبر 2019 11:49

ہمارے ہاں بڑا فنکار ہونے کی سند کیلئے معیار کا پیمانہ بہت عجیب ہے ‘حمیرا ارشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ یہاںہر شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور جب بھی پاکستانی قوم کو موقع ملتا ہے انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ بد قسمتی ہے کہ ہمارے ہاں بڑا فنکار ہونے کی سند کیلئے معیار کا پیمانہ بہت عجیب ہے جسے میں کسی صورت تسلیم نہیں کرتی ۔

ہمیں اپنے فنکاروں کی قدر اور انہیں عزت دینی چاہیے کیونکہ یہ لوگ بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں۔حمیرا ارشد نے بتایا کہ میں نے اپنے نئے گانے ریکارڈ کرائے ہیں اور جلد انہیں پرستاروں کے لئے پیش کروں گی ۔ میری خواہش ہے کہ فلموں میں کام کرنے والی تمام ہیروئنز پرمیری آواز میں گائے ہوئے گانے پکچرائز ہوں ۔
وقت اشاعت : 13/11/2019 - 11:49:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :