میری شہرت کی وجہ میرے مداح ہیں، جینیفر انسٹن

بدھ 13 نومبر 2019 12:19

میری شہرت کی وجہ میرے مداح ہیں، جینیفر انسٹن
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) اداکارہ جینیفر انسٹن نے کہا کہ ان کی شہرت کی وجہ ان کے مداح ہی ہیں۔ ’’ پیپل چوائیس ایوارڈ2019‘‘ میں ’’پیپل آئیکون ایورڈ‘‘ جیتنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کا نہیں بلکہ ان کے مداحوں کا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج شہرت کے جس مقام پر ہیں وہ اپنے شائقین کی وجہ سے ہیں جو ابھی بھی ان کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/11/2019 - 12:19:49

Rlated Stars :