ہمایوں اشرف کی فلم ’’ڈھائی چال ‘‘ میں کام کرنے کی تصدیق

بدھ 13 نومبر 2019 12:43

ہمایوں اشرف کی فلم ’’ڈھائی چال ‘‘ میں کام کرنے کی تصدیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) اداکار ہمایوں اشرف نے فلم ’’ڈھائی چال ‘‘ میں کام کرنے کی تصدیق کی ہے۔ اداکار شمعون عباسی اور عائشہ عمر کے ساتھ ساتھ ہمایوں اشرف بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ فلم کی عکس بندی شروع ہے اور کچھ سین کی عکسبندی بلوچستان میں بھی کی جائے گی۔ ہدایت کار تیمور شیرازی کی یہ فلم آئندہ سال سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 13/11/2019 - 12:43:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :