فلموں کے ورسٹائل اداکار اقبال حسن کی 35 ویں برسی کل منائی جائے گی

بدھ 13 نومبر 2019 16:57

فلموں کے ورسٹائل اداکار اقبال حسن کی 35 ویں برسی کل منائی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) فلموںکے ورسٹائل اداکار اقبال حسن کی 35 ویں برسی کل جمعرات کے روز منائی جائے گی‘ فلمسٹار اقبال حسن مرحوم نے فلمی کیریئر کا آغاز 1960ء کی دہائی میں کیا ،وہ سخت محنت سے کردارمیں حقیقی رنگ بھرتے تھے جس کی وجہ سے وہ پنجابی اور اردو فلموں کے کامیاب اداکاروںمیں شمارہونے لگے تھے‘ پنجابی فلموںمیں یادگار کردار ادا کرکے کامیاب ہیروز میں شمارہوئے‘ اداکاراقبال حسن 14 نومبر 1984ء کو حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
وقت اشاعت : 13/11/2019 - 16:57:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :