اداکارہ عائشہ خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

ننھے مہمان کی آمد کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا اور اس بات پر خدا کا شکر ادا کیا

بدھ 13 نومبر 2019 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) اداکارہ عائشہ خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔عائشہ خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا اور اس بات پر خدا کا شکر ادا کیا۔

(جاری ہے)

سابق اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں رواں ماہ 10 نومبر (12 ربیع الاول) کو بچی کی پیدائش ہوئی۔عائشہ عقبہ ملک کے ہاں بچی کی پیدائش پر ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد دی، ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وقت اشاعت : 13/11/2019 - 22:46:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :