حساس طبعیت کا مالک ہوں، ذیشان علی

جمعرات 14 نومبر 2019 11:34

حساس طبعیت کا مالک ہوں، ذیشان علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) معروف ڈیزائنر ذیشان علی نے کہا کہ وہ حساس طبعیت کے مالک ہیں۔ ٹی وی شو میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی بہت حساس ہیں اور کسی کو بھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کے دو بہنیں ان کے ساتھ کام کرتی ہیں اور ان کا آئندہ کا پراجیکٹ جہیز کے موضوع پر ہو گا۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ ان کے تیار کردہ لباس ان کی زبان ہیں جو ان کی تخلیقی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ذیشان علی کی نامور صحافی ماہرہ خان کے ساتھ شادی سر انجام پائی ہے۔

وقت اشاعت : 14/11/2019 - 11:34:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :