ٹماٹر 250 روپے کلوہوگئے ، پھر بھی دل ہے پاکستانی،بشریٰ انصاری کا ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر دلچسپ تبصرہ

جمعرات 14 نومبر 2019 23:05

لاہور/ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) نامور ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے ملک بھر میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر 250 روپے کلوہوگئے ہیں، پھر بھی دل ہے پاکستانی۔

(جاری ہے)

بشری انصاری نے انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کسی یورپین ملک کے سب وے اسٹیشن پر کھڑی ہیں اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں لکھا یہاں کسی کو خبر نہیں کہ ٹماٹر 250 روپے کلوہوگئے ہیں، پھر بھی دل ہے پاکستانی۔

وقت اشاعت : 14/11/2019 - 23:05:26