پاکستانی فلم ’’تلاش‘‘ بچوں میں غذائی قلت کے موضوع پر مبنی ہے، ذیشان خان

جمعہ 15 نومبر 2019 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) ہدایت کار ذیشان خان نے کہا کہ فلم ’’تلاش‘‘ پہلی ایسی فلم ہے جو بچوں میں غذائی قلت جیسے اہم اور سنجیدہ موضوع پر مبنی ہے لیکن اس میں فیچر فلم کے تمام پہلو شامل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فلم کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں خصوصی سکریننگ 26 نومبر کو ہو گی جس کے بعد اسے اقوامِ متحدہ میں دکھائی جانے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل ہو گا۔

فلم ’’تلاش‘‘ میں مرکزی کردار فاریہ حسن، احمد زیب اور نعمان سمیع نے نبھائے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں مصطفیٰ قریشی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، ممتاز کنول اور حمیرا بانو شامل ہیں۔ فلم کی کہانی میڈیکل کے 3 طالب علموں پر مبنی ہے جنہیں سندھ کے ایک دور دراز گائوں میں میڈیکل کیمپ لگانے کے لیے بھیجا جاتا ہے جس کے بعد ان کی زنگیوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2019 - 12:58:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :