ہولوکاسٹ پر دستاویزی فلم میں ترامیم کا فیصلہ

جمعہ 15 نومبر 2019 17:00

وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) امریکی میڈیا نیٹ فلیکس نے ہولوکاسٹ پر دستاویزی فلم کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات کے باعث فلم میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیاہے۔ نیٹ فلیکس نے کہا کہ اس دستاویزی فلم میں ترمیم سے یہ واضح ہوجائے گا کہ پولینڈ کے حراستی کیمپ جرمن نازی حکومت نے بنائے اور چلائے تھے جنہوں نے اس ملک پر حملہ کیا اور 1939 سے 1945 تک ان کے قبصے میں رہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویسکی نے رواں ہفتے کے شروع میں اس دستاویزی فلم میں نیٹ فلیکس سے غلطی کو درست کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ نازی جرمنی نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جدید پولینڈ کو اپنی حدود کے اندر تعمیر کیا تھا حالانکہ یہ حقیقت اس سے مختلف ہے۔ نازی جرمنی نے پولینڈ پر ستمبر 1939 کے حملے اور قبضے کے بعد اس کے زیر قبضہ علاقوں میں کیمپ لگائے تھے۔ یاد رہے کہ پولینڈ کو دوسری جنگ عظیم میں بدترین ہولناکیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ 50 ملین انسان اس جنگ کا ایندھن بنے جن میں مجموعی طور پرپولینڈکے 6 ملین شہری شامل تھے ۔ہولوکاسٹ میں مرنے والے 6 لاکھ یہودیوں میں سے نصف پولش تھے۔
وقت اشاعت : 15/11/2019 - 17:00:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :