’’عشق میراانمول‘‘میں کام کر کے کا فی حوصلہ ملا: موسمہ علی

جمعہ 15 نومبر 2019 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) دبئی سے آئی ہوئی معروف ماڈل واداکارہ موسمہ علی نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بنا نا چا ہتی ہیں، ایک ایسی شنا خت جس سے لوگ مجھے عزت کی نگاہ سے دیکھیں،انہوں نے کہا کہ پا کستانی سینماگھروں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب ملکی استحکام قائم ہو، موجودہ دور میں فلموں کی کا میابی کے لیے ایک اچھے سکرپٹ کی ضرورت ہو تی ہے اور اسی پر فلم کی کامیابی اور ناکامی کا دارومدار ہو تا ہے،موسمہ علی نے مزید کہا کہ فلم ’’عشق میراانمول‘‘میں کام کر کے کا فی حوصلہ ملا،میگا بجٹ اور نئے لو گوں کی محنت سے بننے والی یہ فلم جب سینماگھروں میں ریلیزہوگی تویقینا کامیابی کے نئے اہداف حاصل کرے گی،فلم میں میری پرفارمنس کو لوگ اتنا پسند کریں گے، کبھی سوچا نہیں تھا۔

(جاری ہے)

موسمہ علی نے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں چھا جانے کا جذبہ لئے بیرون ملک سے آئی ہوں اور امیدکرتی ہوں اپنی محنت اورکام سے لگن کی بنا پر میں ضرورکامیاب ہوں گی،انہوں نے کہا کہ فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی پوری ٹیم نے بے حد محنت اور لگن سے کام کیا،انہوں نے کہا کہ میں امید کر تی ہوں کہ فلم ’’عشق میراانمول‘‘ضرورکامیاب ہوگی اور کامیابیوں کی بلندیوں کوچھولے گی۔،موسمہ علی نے کہا کہ نئے پراجیکٹس کی آفرز مل رہی ہیں جس کو اب فائنل کروں گی۔
وقت اشاعت : 15/11/2019 - 23:04:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :