مراکش کے بین الاقوامی فلم میلے میں 3 ایرانی فلموں کی نمائش ہوگی

ہفتہ 16 نومبر 2019 22:46

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) مراکش کے بین الاقوامی فلم میلے میں 3 ایرانی فلموں کی نمائش ہوگی۔ایرانی میڈیا کے مطابق مراکش میں 16 سے 22 نومبر تک بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی تین فلموںکی نمائش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی ہدایت کار پویا بادکوبہ کی بنائی گی فلم ڈریسج ، فلمساز رضامیرکریمی کی فلم ڈریمزآف کاسٹل اور خاتون فنکارہ کی بنائی گئی فلم افریکن وائلٹ کو مراکشی میلے میں نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ان تین ایرانی فلموں کو اسے پہلے مختلف بین الاقوامی میلوں میں شاندار پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 16/11/2019 - 22:46:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :