’’جوکر‘‘ سب سے زیادہ منافع بخش کامک بک فلم بن گئی؛ ایک ارب ڈالرزکمالیے

فلم کی کہانی 1980 کی دہائی میں نیویارک میں رہنے والے ‘‘آرتھر فلیک’’ نامی شخص کے گرد گھو متی ہے

پیر 18 نومبر 2019 21:04

’’جوکر‘‘ سب سے زیادہ منافع بخش کامک بک فلم بن گئی؛ ایک ارب ڈالرزکمالیے
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) ہالی ووڈ فلم ‘‘جوکر’’ نے ریلیز کے بعد اب تک ایک ارب ڈالرز سے زائد سمیٹ لیے ہیں۔

(جاری ہے)

6 کروڑ ڈالرزکی لاگت سے تیارہونے والی ہالی ووڈ تھرلر’’جوکر’’ نے ریلیزکے بعد اب تک ایک ارب ڈالرزسے زائد کا بزنس کرلیا ہے جب کہ فلم اب تک سب سے زیادہ منافع بخش کامک بک فلم بننے سمیت رواں سال سب سے زیادہ کمانے والی 7 ویں بڑی فلم بھی بن گئی ہے۔

فلم کی کہانی 1980 کی دہائی میں نیویارک میں رہنے والے ‘‘آرتھر فلیک’’ نامی شخص کے گرد گھو متی ہے، جوایک ناکام کامیڈین ہے اور اپنے حالات کی وجہ سے ایک نفسیاتی قاتل بن جاتا ہے۔فلم میں مرکزی کردار ‘‘اٴْوکن فینکس’’ نے ادا کیا ہے۔’’اٴْوکن فینکس’’ کی جانداراداکاری پر شائقین انہیں خوب سراہا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/11/2019 - 21:04:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :