راحت فتح علی خان فلم’’سوری بابا‘‘ کے میوزک ڈائریکٹر ہوںگے

منگل 19 نومبر 2019 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) گلوکار راحت فتح علی خان اداکار نسیم وکی کی ہدایت کردہ فلم’’سوری بابا‘‘ کا میوزک ڈائریکٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

گلوکار راحت فتح علی خان نے پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور اب وہ کامیڈین نسیم وکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’سوری بابا‘‘ میں بطور میوزک ڈائریکٹر اپنی صلاحیتوں کا جادو جگائیں گے، فلم کی کاسٹ کے لیے اداکاروں سے رابطے کیے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی اداکار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا، فلم آئندہ سال عید الفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/11/2019 - 10:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :