آریانا گرینڈے کی طبیعت ناساز

منگل 19 نومبر 2019 12:43

آریانا گرینڈے کی طبیعت ناساز
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

(جاری ہے)

آریانا گرینڈے نے اپنے مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے گلے اور سر میں شدید درد ہے جس کی وجہ سے انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ انہیں آئندہ اپنے کچھ کنسرٹ ملتوی کرنے پڑیں گے، انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے جلد اپنے معالج سے رجوع کریں گی۔

وقت اشاعت : 19/11/2019 - 12:43:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :