فردوس عاشق اعوان سے اداکارہ پونم کور کی ملاقات

کرتار پور رہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم اور روشن مثال ہے ،معاون خصوصی پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے ، آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، گفتگو

منگل 19 نومبر 2019 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے نامور سائوتھ انڈین اداکارہ پونم کور نے ملاقات کی ۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرتار پور رہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم اور روشن مثال ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے راہداری کی صورت محبت کا بیج بویا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم دنیا بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں،سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا ہمیں تہہ دل سے احترام ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بابا گرونانک دیو جی نے انسانیت اور رواداری کا درس دیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے ، آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان آنے پر کھلے دل سے آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں آپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ اداکارہ نے کہاکہ پاکستان آ کر بے حد خوشی محسوس ہوئی ،میں وزیر اعظم عمران خان ، نوجوت سدھو،دونوں ممالک کی حکومتوں اور ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس نے کرتا پور راہداری کھولنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ پونم کورنے کہاکہ میں پاکستان سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جا رہی ہوں۔
وقت اشاعت : 19/11/2019 - 22:46:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :