بدلتے رویوں نے رشتہ داروں میں دوریاں پیدا کر دی ہیں ‘ توقیر ناصر

ہم نے خواہشوں کی تکمیل کیلئے بھاگتے بھاگتے سب کچھ پیچھے چھوڑ دیا ہے

بدھ 20 نومبر 2019 12:37

بدلتے رویوں نے رشتہ داروں میں دوریاں پیدا کر دی ہیں ‘ توقیر ناصر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء)سینئر اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ معاشرے میں بدلتے رویوں نے رشتہ داروں میں دوریاں پیدا کر دی ہیں ، ایک زمانہ وہ بھی تھاکہ لوگ روززانہ ایک دوسرے کا حال احوال پوچھتے تھے لیکن آج کئی کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی ایک دوسرے کا خیال آتا ہے اور نہ ہی رابطے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وقت نہیں بدلا بلکہ انسان بدل گیا ہے اور اس نے خواہشوں کی تکمیل کیلئے بھاگتے بھاگتے سب کچھ پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹی وی پر کام کرتے ہوئے چار دہائیاں ہو چکی ہیں اور میں اپنے خاندان میں اس شعبے میں آنے والا واحد شخص ہوں ۔ مجھے ٹی وی پر اینگری ینگ مین کا لقب ملا جو آج تک میرے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔

وقت اشاعت : 20/11/2019 - 12:37:47

Rlated Stars :