اتفاق اور اتحاد کے بغیر فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالنا ممکن نہیں،علیبہ خان

میں نے زندگی میں جتنی محبتیں بانتیں اس سے زیادہ مجھے واپس بھی ملیں،معروف اداکارہ وپرفارمرکی گفتگو

بدھ 20 نومبر 2019 12:41

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) معروف اداکارہ وپرفارمرعلیبہ خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں شوبز کی دنیا میں اس قدر کامیابی سے ہمکنار ہوں گی ،انہوں نے کہا کہ شوبز کا شوق مجھے جنون کی حد تک تھا اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت شہرت دی اور ڈھیرساری کامیابیاں میرے حصے میں آئیں۔ علیبہ خان نے کہا کہ میں نے زندگی میں جتنی محبتیں بانتیں اس سے زیادہ مجھے واپس بھی ملیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اتفاق اور اتحاد کے بغیر فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالنا ممکن نہیں فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا اب وقت ہے کہ ہم بھی کچھ لٹائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں یہاں پر ہر روز نئے چہرے سامنے آ رہے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ اگر ہم خود میں اتفاق اور اتحاد پیدا کر لیں تو فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکال کر ایک مرتبہ پھر روشنیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

علیبہ خان نے کہا کہ پاکستانی فلموںمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جو کام کیا جارہا ہے اس سے ہماری فلم کے معیار میں بہتری دکھائی دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک لڑکی جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتی ہے تو اس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اورآگے بڑھنے کے لیے وہ کسی نہ کسی سے متاثر بھی ہوتی ہے، جس کو سامنے رکھتے ہوئے وہ مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتی ہے ،علیبہ خان نے کہا کہ ایک فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔
وقت اشاعت : 20/11/2019 - 12:41:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :