اداکارخاورخان فلم’’عشق میراانمول‘‘میں اہم کردارکے لئے کاسٹ

خاورخان فلم میں صوفی درویش کے کردارمیں جلوہ گرہونگے،فلم کا ٹائٹل رول صفدرماہی ادا کررہے ہیں

جمعرات 21 نومبر 2019 15:01

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) ماہیہ پروڈکشن کے بینرتلے کثیرسرمائے سے بننے والی ملٹی سٹارکاسٹ پرمشتمل نئی پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی کاسٹ میں اداکارخاورخان کو اہم کردارکے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے،خاورخان فلم میں ایک صوفی درویش کے کردارمیں جلوہ گرہونگے،فلم کا ٹائٹل رول فوک گلوکارواداکارصفدرماہی ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے مقابل صائم علی اورسحرملک ہیروئین کے کردارمیں جلوہ گرہونگی،فلم کونوجوان فلمسازنعیم خان پرڈیوس کررہے ہیں جبکہ مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ہیں،فلم کی کاسٹ میں صفدرماہی،صائم علی،سحرملک،اچھی خان،دردانہ رحمن،خاورخان،راحیلہ آغا،باسوچودھری،چائلڈسٹارسلمان غوری،جہانگیرجانی،مقصودعالم،جاویدچودھری،فیصل کچھی،شفقت چیمہ ودیگرشامل ہیں،فلم کوجدیدٹیکنالوجی سے بنایا جارہا ہے ،فلم کی شوٹنگزمسلسل جاری ہیں مکمل ہونے کے بعدفلم کواندرون وبیرون ملک نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 21/11/2019 - 15:01:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :