نادرہ چودھری فلم’’ایک سے بڑھ کرایک‘‘میں منفردکردارمیںجلوہ گرہوں گی

ْمذکورہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ،ایڈیٹنگ،ڈبنگ کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے

جمعرات 21 نومبر 2019 15:01

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) فلم واسٹیج کی معروف اداکارہ نادرہ چودھری نئی فلم ’’ایک سے بڑھ کرایک‘‘میںایک منفردکردارمیں جلوہ گرہوں گی،فلم میں نادرہ چودھری تین ہیروزحیدرمہر،ماجو،رشیدراہی کی اکلوتی ہیروئن کا کردارادا کررہی ہیں،نادرہ چودھری ایک وقت میں تین مختلف کرداروں میںاداکاری کے جوہردکھاتی ہوئی نظرآئیں گی،مذکورہ فلم کاایڈیٹنگ،ڈبنگ کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے،فلم کورائٹر،ڈائریکٹراورپرڈیوسرمنظورمسافربنا رہے ہیں،فلم ’’ایک سے بڑھکرایک‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے،جس کو رواں برس دسمبرمیں سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/11/2019 - 15:01:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :