اداکار خالد سلیم موٹا دونوں ٹانگوں سے محروم

ذیابیطس کی شدید بیماری کی وجہ سے گزشتہ دنوں خالد سلیم موٹا کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی تھی

جمعرات 21 نومبر 2019 19:57

اداکار خالد سلیم موٹا دونوں ٹانگوں سے محروم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) بیماریوں کے باعث شوبز انڈسٹری سے دور پاکستانی فلموں کے معروف کامیڈی اداکار خالد سلیم موٹا کا شوگر لیول بڑھ جانے کی وجہ سے ان کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی۔

(جاری ہے)

ذیابیطس کی شدید بیماری کی وجہ سے گزشتہ دنوں خالد سلیم موٹا کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی تھی کیوں کہ اس میں موجود زخم مندمل نہیں ہورہا تھا۔ شوگر کے باعث ان کی ایک ٹانگ پہلے کاٹی جاچکی تھی۔خالد سلیم موٹا نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دعائوں کے طفیل میں جلد ٹھیک ہوجائوں گا۔واضح رہے کہ 300 سے زائد فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے سینئر فنکار کو ابھی تک پرائیڈ آف پرفارمنس بھی نہیں دیا گیا۔

وقت اشاعت : 21/11/2019 - 19:57:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :