ہالی ووڈ فلم’ ’اسپائس ان ڈسگائز‘‘اگلے ماہ ریلیز ہوگی

جمعرات 21 نومبر 2019 19:57

ہالی ووڈ فلم’ ’اسپائس ان ڈسگائز‘‘اگلے ماہ ریلیز ہوگی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) ایڈونچر سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’ ’اسپائس ان ڈسگائز‘‘اگلے ماہ ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

نک برونو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے جاسوسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کو بچانے کیلئے سپر ہیرو بن جاتے ہیں۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ول اسمتھ سمیت ٹام ہالینڈ، راشدہ جونز، بین مینڈلسن، کیرن گیلان، ڈی جے خالد اور میسی اوکا شامل ہیں۔فلم رواں برس دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 21/11/2019 - 19:57:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :