کامیڈی فلم’’ٹرولز‘ ‘کے نئے سیکوئل’’ٹرولز ورلڈ ٹوور‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی

جمعرات 21 نومبر 2019 20:02

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) ہالی ووڈکی تھری ڈی میوزیکل کامیڈی فلم’’ٹرولز‘ ‘کے نئے سیکوئل’’ٹرولز ورلڈ ٹوور‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

ہدایتکارمائیک مشیل اور والٹ ڈورہم کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈریم ورک اینیمیشن کے مشہور کردار ٹرول ڈول کے ایسے انوکھے اور دلچسپ راک اسٹارز کی محنت کی عکاسی کر رہی ہے جواپنے منفرد انداز سے دیکھنے والوں کے ہر دلعزیز بن جاتے ہیں۔

فلم کو جینا شے نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم کے مختلف اینیمیٹڈکرداروں کے لیے جسٹن ٹِمبر لیک، اینا کینڈرک، گیون اسٹیفانی، جیمز کوردن، کنال نیئر اور رون فنچزنے اپنی آوازوں میں ڈائیلاگ اور گانے ریکارڈ کروائے ہیں۔فلم اگلے برس 17اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 21/11/2019 - 20:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :