'' آپ کو پتہ ہے میں کون ہوں؟''

پاکستانی اداکار علی رحمان خان کی ریسٹورنٹ میں ملازم سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 نومبر 2019 14:37

'' آپ کو پتہ ہے میں کون ہوں؟''
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2019ء) : پاکستانی اداکار علی رحمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ ایک ریسٹورنٹ میں کھڑے ہو کر ملازم سے تلخ کلامی کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ علی رحمان نے ملازم سے تلخ کلامی کرتے ہوئے بار بار یہی سوال کیا کہ آپ کو پتہ ہے میں کون ہوں؟ کیا آپ نے کبھی مجھے ٹی وی پر دیکھا ہے ؟ آپ ایک ملازم ہیں اور آپ کا کام ہے میری بات ماننا، جس پر ملازم نے انہیں بارہا مُسکراتے ہوئے کہا کہ سر آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں ، برائے مہربانی آپ ناراض نہ ہوں۔

لیکن علی رحمان نے ایک نہ سنی اور انہوں نے ہاتھ میں پیسے لہراتے ہوئے ملازم سے اونچی آواز میں کہا کہ میں آپ کو پیسے دے رہا ہوں۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
اس ویڈیو میں بظاہر تو ایسا لگ رہا ہے کہ علی رحمان ریسٹورنٹ کے ملازم کی کسی بات پر برہم ہو گئے جس کی وجہ سے انہوں نے اونچی آواز میں بات کی ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صرف ایک طرفہ مؤقف پیش کیا گیا ، اس ویڈیو کے حوالے سے علی رحمان کا فی الوقت تو کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ، نہ ہی انہوں نے اپنی اس ویڈیو سے متعلق کوئی بیان جاری کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اُن کا مؤقف جانے بغیر علی رحمان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ علی رحمان کا بار بار یہی سوال کرنا کہ '' آپ کو پتہ ہے کہ میں کون ہوں'' ان کے تکبرانہ انداز کو صاف ظاہر کرتا ہے ۔ علی رحمان کو اس طرح سے سب کے سامنے ملازم کے ساتھ تلخ ہو کر بات نہیں کرنی چاہئیے تھی۔ صارفین نے علی رحمان کے اس لہجے اور انداز کی مذمت کی اور اُن سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ مذکورہ ملازم سے اپنے اس رویے پر معذرت کریں۔
وقت اشاعت : 23/11/2019 - 14:37:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :