امریکی باکس آفس پر اینیمیٹیڈ ایڈوینچر کامیڈی فلم دی کروڈز کا راج

پیر 25 مارچ 2013 14:14

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25مارچ 2013ء) ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینی میٹیڈ ایڈوینچر کامیڈی فلم دی کروڈز نے باکس آفس پر بازی مار لی اور تین دن میں چار کروڑ سینتالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔

(جاری ہے)

بائیس مارچ کو ریلیز ہونے والی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم دی کروڈ کی کہانی قیدم زمانے کے ایسے خاندان پر فلمائی گئی ہے جو سفر کے دوران نامعلوم تصواراتی دنیا میں جاپہنچتے ہیں۔ فلم کی تیاری پر تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔ ٹھری ڈی اینیمیٹید فلم نے ریلیز سے اب تک چار کروڑ سینتالیس لاکھ ڈالر بزنس کیا اور رواں ہفتے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

وقت اشاعت : 25/03/2013 - 14:14:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :