میری اداکاری میں میرے ماموں ببوبرال کی جھلک نظر آتی ہے ‘ چاند برال

وہ صرف ایک کامیڈین ہی نہیں بلکہ بہترین رائٹر ،ہدایتکار اور گلوکار بھی تھے‘ خصوصی گفتگو

منگل 26 نومبر 2019 12:34

میری اداکاری میں میرے ماموں ببوبرال کی جھلک نظر آتی ہے ‘ چاند برال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2019ء) اداکار چاندبرال نے کہا ہے کہ میری اداکاری میں میرے ماموں ببوبرال کی جھلک نظر آتی ہے کیونکہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ میں ان کی اداکاری سے بے حد متاثر تھا اور اسی وجہ سے ان کی اداکاری کا انداز خودبخود میرے اندر بھی آتا گیا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چاند برال نے کہا کہ ببو برال بہت بڑے اداکار تھے لیکن ان صلاحیتوں سے صحیح طرح سے فائدہ نہیں اٹھایاگیا ۔

وہ صرف ایک کامیڈین ہی نہیں بلکہ بہترین رائٹر ،گلوکار اورہدایتکار بھی تھے جس کا واضح ثبوت ان کا ڈرامہ ’’شرطیہ مٹھے ‘‘تھا جس نے ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ببو برال نے ڈرامہ کرنے سے قبل اپنے اساتذہ سے باضابطہ اجازت لی تھی جبکہ آج یہ روایت دم توڑ چکی ہے ۔
وقت اشاعت : 26/11/2019 - 12:34:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :