ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سال کی بہترین گلوکارہ کا امریکن میوزک ایوارڈ بھی جیت لیا

منگل 26 نومبر 2019 12:34

ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2019ء) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مائیکل جیکسن کا سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔لاس اینجلس کے مائیکرو سافٹ تھیٹر میں سجنے والی ایوارڈ تقریب میں ٹیلر سوئفٹ چھائی رہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے سال کی بہترین پلے بیک سنگر سمیت 6 مختلف ایوارڈز اپنے نام کئے۔ اس کیساتھ ان کے مجموعی ایوارڈز کی تعداد 29 ہو گئی اور یوں انہوں نے مائیکل جیکسن کا سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔پاپ میوزک کے بادشاہ آنجہانی مائیکل جیکسن کو 24 ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل تھا۔ تقریب کے ا?غاز سے لے کر اختتام تک ٹیلر سوئفٹ کے لکھے اور گائے گئے گانے ہی بجتے رہے۔

وقت اشاعت : 26/11/2019 - 12:34:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :